غدار نصیر الدین شاہ نہیں اکشے کمار ہے‘متنازعہ بیان پر فینس کاجواب

ممبئی:26ڈسمبر ۔(ایجنسیز)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اپنے ایک بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرول کے شکار ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اکشے کے ٹرول ہونے کی وجہ ان کی حب الوطنی سے وابستہ ہے۔اکشے کمار گزشتہ کافی عرصہ سے حب الوطنی سے وابستہ فلموں میں کام کررہے ہیں ، لیکن ان کا ایک بیان اپنی فلموں کے بالکل برعکس نظر آتا ہے۔ اسی وجہ سے ٹویٹر پر لوگ انہیں کافی برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں۔کافی لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ اکشے کمار ہندوستان کے نہیں کناڈا کے شہری ہیں۔ اب ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں وہ کناڈا سے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ ویڈیو میں اکشے کہہ رہے ہیں کہ میں آپ کو یہ ضرور بتانا چاہوں گا کہ یہ میرا گھر ہے ، ٹورنٹو میرا گھر ہے ، ایک مرتبہ میں بالی ووڈ انڈسٹری سے ریٹائر ہوجاوں ، میں یہاں واپس لوٹ آوں گا اور یہی رہوں گا۔اکشے کمار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ ٹویٹر صارفین ان پر حب الوطنی کا جھوٹا دکھاوا کرنے اور حب الوطنی بیچ کر پیسہ کمانے کا الزام لگا رہے ہیں۔ ٹویٹر پر لوگ لکھ رہے ہیں کہ حب الوطنی بیچ کر ملک کا پیسہ ٹورنٹو میں اور نصیر الدین شاہ کو غدار کہا جارہا ہے، جس نے کچھ کہا بھی نہیں ہے۔

Leave a comment