واہ کینٹ : پاکستان کے واہ کینٹ علاقہ کے معروف عالم دین مولانا عبدالمالک مجاہد خطیب جامع مسجد قباء اہلحدیث کے ہاتھ پر عیسائی فیملی کے آٹھ افراد نے عیسائیت کو چھوڑکر اسلام قبول کر لیا مولانا عبدالمالک مجاہدنے عیسائی فیملی کو کلمہ شہادت پڑھایا اس وقت مذکورہ مسجد میں بڑے رقت آمیز مناظر تھے.

نو مسلم فیملی نے اپنی آئندہ زندگی قرآن و سنت پر عمل کرنے اور دین اسلام کی ترویج کے لیئے صرف کرنے کا عہد کیا مولانا عبدالمالک مجاہداور مسز طلعت اویس نے انھیں دین اسلام کے بنیادی عقائد کے متعلق مکمل بریفنگ دی اور ان کے نئے اسلامی نام بھی رکھے گئے رزاق مسیح کے بجائے محمد رزاق،شہناز مسیح کے بجائے شہناز بی بی ،روما کے بجائے فاطمہ بی بی،پریا کے بجائے آمنہ بی بی،جیا کے بجائے عائشہ بی بی،مریم مسیح کے بجائے مریم بی بی،آصف مسیح کے بجائے محمد آصف،اور آتش مسیح کے بجائے محمد علی نام رکھے گئے اس کے بعد مذکورہ فیملی کے لیئے استقامت کی دعا کی گئی اور نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا