عید گاہ فائٹرس کی فائنل میں عظیم الشان فتح

54

اردھا پور ( شیخ زبیر ) اردھاپور میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں چکدے بمقابل عید گاہ فائٹرس کے درمیان میں کھیلے گئے فائنل میں عید گاہ فائٹرس نے 98 رنس کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار جیت حاصل کی. اس میچ میں قاضی توسیف الدین نے اپنی نمایاں کارکردگی سے میچ کا رخ بدل دیا اور عید گاہ فائٹرس کو کامیابی سے ہمکنار کیا. اس میچ کا مین آف دا میچ قاضی توسیف الدین کو دیا گیا. ٹورنامنٹ کا اول انعام نگر پنچایت اردھاپور کے کونسلر پٹھان مقتدر خان نے اپنی جانب سے 11000 ہزار کا انعام دیا ہے. دوم انعام کے طور پر 7000 کی رقم ڈاکٹر مجاہد صاحب کی جانب سے دی گئی. عید گاہ فائٹرس کے تمام قابل تحسین کھلاڑی جیسے شیخ ثاقب، فاروق قریشی، شہباز خان، قا‌ضی توسیف الدین، عدنان خان، سہیل قریشی، سفیان خان، پرویز قریشی، کلیم قریشی، ایان خان، اویس قریشی، دانش خان ان کھلاڑیوں نے فائنل کی اس کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور گراونڈ میں موجود تمام شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا. اس موقع پر شائقین میں سے شیخ ارشاد ولد شیخ سلیم نے تمام کھلاڑیوں کا پر تپاک استقبال کیا اور تمام کھلاڑیوں کو مبارک بادی پیش کی. ٹورنامنٹ انتظامیہ کی جانب سے عید گاہ فائٹرس کو ٹرافی سے نوازا گیا.