نئی دہلی: نریندر مودی حکومت نے عید پر مسلم نوجوانوں کو پڑھنے لکھ نے کے لئے بڑا تحفہ دیا ہے۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے اپنی وزارت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد اگلے پانچ سالوں میں 5 کروڑ طلبا کو ‘وزیر اعظم اسکالرشپ’ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں سے تقریباً ڈھائی کروڑ یعنی 50 فیصد طالبات ہوں گی۔ اس کا فائدہ اٹھانے کے عمل کو سادہ اور شفاف بنایا گیا ہے۔
نقوی نے کہا کہ اگلے پانچ سالوں میں ترقی کی گاڑی کو اعتماد کے ہائی وے پر تیزی سے دوڑانا ہماری ترجیح ہوگی تاکہ ہر ایک ضرورت مند کی آنکھوں میں خوشی اور اس کی زندگی میں خوشحالی لائی جا سکے۔ترقی کے ہائی وے پر نہ کوئی اسپیڈ بریکر آنے دیں گے اور نہ کوئی روڑا۔ اس کے لئے ہمیں چوکس اور محتاط رہنا ہو گا۔
#ModiGovernment #Eidulfitar #MukhtarAbbasNaqvi #ScholarShip #MinorityStudents
अक़लियतों को मोदी हुकूमत की बड़ी ईदी…अक़लियतों तलबा को मिलेगी स्कॉलरशिप
5 करोड़ अक़लियती तलबा को मिलेगी स्कॉलरशिप…..क्या ये है सबका साथ सबका विकास और सबका विश्वास की ओर एक कदम…! एक रिपोर्ट#ZeeSalaam#ZeeVideo@naqvimukhtar @BJPLive pic.twitter.com/lnjMXdB4ew— Zee Salaam (@zeesalaamtweet) June 5, 2019