ناندیڑ:31۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)عیدالاضحی سے قبل ناندیڑضلع بھر میں پولس محکمہ کی جانب سے غیر قانونی طریقہ سے بیل و گائیں کو ذبح کرنے لے جارہی گاڑیوںکےخلاف کاروائی کرکے سینکڑوں جانور ضبط کئے گئے ہیں۔امسال بڑے پیمانے پر ناندیڑضلع میں کاروائیاں کی جارہی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 53 گوونشضبط کئے گیے ہیں۔ جانوروں کے تحفظ کے ایکٹ کے تحت سب سے زیادہ تعداد اردھا پور (39) ، حدگاو¿ں (9) ، ناندیڑ دیہی اور اتوارہ (6) پولس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔
پولس اسٹیشن اردھا پور کی حدود میں بسمت پھاٹہ پر اردھا پور جانے والے ٹرک نمبر ایم ایچ 26 اے ڈی۔ 0625 میں 34 جانور تھے۔ اردھا پور پولیس نے پولیس انسپکٹر لکشمی کانت گٹے کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تحقیقات اسسٹنٹ انسپکٹر آف پولیس نندگاو¿ںکر کررہے ہیں۔ پولیس نے 30 جولائی کو صبح 3 بجے ٹرک کو پکڑا تھا۔ 30 جولائی کو صبح 7.30 بجے بھوکر پھاٹہ کے پاس فور وہیلر گاڑی نمبر MH38E.3193 سے 4 مویشی پکڑے گئے۔ سب انسپکٹرکپل اگلاو کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تفتیش سب انسپکٹر پولیس وشنوکانت گٹے کررہے ہیں۔
حدگاوںمیں عمرکھیڑ پاٹی کے پاس گاڑی نمبر MH26 BF-1849 سے 30جولائی کی صبح 6 بجے پولیس نے 9 مویشی ضبط کئے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر پرمود ناسرے کی شکایت پرملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ اتوارہ پولیس نے 3 مویشی پکڑے اور دو مقدمات درج کیے گئے۔ ناندیڑ دیہی پولیس نے 3 جانور بھی قبضے میں لے لیں اور اس معاملے میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 53 مویشیوں کو قبضے میں لے لیا´۔