ممبئی :2جولائی( ورق تازہ نیوز)حکومت مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ کے ڈپٹی سیکریٹری سنجے کھیڑیکر نے آج 2جولائی کو عیدالاضحی 2021ءکے ضمن میں رہنمایا خطوط جاری کئے ہیں۔

جس کے مطابق ریاست میں 21 جولائی کوعیدالاضحی منائی جاسکتی ہے(ذی الحجہ کاچاند نظر آنے پر) ۔امسال بھی کورونا باءکے پیش نظر ریاست میں نافذ پابندیوں کومدنظررکھتے ہوئے عیدکوسادگی سے منانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

تمام مذہبی مقامات پوری طرح بند ہی رہیں گے۔عیدکی نماز عیدگاہ یا مسجد میںادا نہ کریں بلکہ اپنے گھروں میں ہی ادا کریں ۔مویشیوں کے بازار پوری طرح بند رہیںگے ۔اسلئے عوام مویشیوں کی خریدی آن لائن طرز پر یاپھر فون کے ذریعہ کریں ۔یا پھر علامتی قربانی کریں ۔ موجودہ نافذلیول تھری کی پابندیوں میں کوئی نرمی نہیں دی جارہی ہے ۔حکومت کے جاری کردہ رہنمایا خطوط کامکتوب اس طرح ہے۔