Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

سعودی عرب میں ایک خاتون کی غلطی سے21 فیملی ممبران کورونا کا شکار ہوگئے

IMG_20190630_195052.JPG

07-1-23ریاض :سعودی عرب میں ایک خاتون نے21 فیملی ممبران کو کورونا کا شکار کردیا، وائرس سے متاثر ہونے والوں بزرگ افراد بھی شامل ہیں، خاتون نے گھر سے باہر احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں کیا، جس کے باعث وائرس گھر میں داخل ہوگیا . سعودی وزارت صحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ہفتے کو ایک خاتون گھر سے باہر گئی، لیکن ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر کا خیال نہیں رکھا، اور وہ خاتون کورونا وائرس کو لے کر اپنے گھر پہنچ گئی .

گھر میں بھی کسی طرح کی احتیاط نہیں کی گئی. جس کے باعث اس خاتون کے گھر میں 21 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے.خاتون کی غفلت اور لاپراہی سے گھر کے دوسرے افراد کے ساتھ بزرگ بھی کورونا کا شکار ہوئے. آج 3927 نئے کیسز میں یہ 21 افراد بھی شامل ہیں.

اسی طرح جمعے کے روز بھی اس طرح کا واقعہ پیش آیا جب ایک سعودی شخص بے احتیاطی کرتے ہوئے دوسرے شہر کا سفر کرکے جب گھر واپس آیا تو اس نے اپنے گھر میں 16 افراد کو کورونا وائرس سے متاثر کیا. یہ شخص جب گھر واپس آیا تو فیملی ممبران سے گلے ملتا رہا اور سماجی فاصلے کا خیال کیے بغیر سلام کیلئے ہاتھ سے مصافحہ بھی کرتا رہا.اس شخص کی غفلت سے اس کے والد کی کورونا سے موت واقع ہوگئی کیونکہ اس کا والد پہلے ہی عارضہ قلب میں مبتلا تھا. سعودی وزارت صحت نے کورونا کیسز کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ مملکت میں تمام تر احتیاطی تدابیر کے باعث یومیہ کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، جس کی وجہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ بھی شامل ہے. مملکت میں تشویشناک کیسز کی یومیہ تعداد 2000 سے 2500 کے درمیان تھی،

لیکن اب بڑھ گئی ہے. اب تشویشناک مریضوں کی تعداد 2277 ہوگئی ہے. گزشتہ 24 گھنٹے میں3 ہزار989 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار493 ہوگئی ہے. سب سے زیادہ 487 نئے کیسز حفیف میں رپورٹ کئے گئے، اسی طرح ریاض میں 389، دمام میں 320 اور باقی شہروں میں رپورٹ ہوئے ہیں. گزشتہ 24 گھنٹے میں40 مریض انتقال کرگئے ہیں، جس سے اموات کی تعداد 1551ہوچکی ہے. اسی طرح 2627 مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں، جس سے صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار755 ہوچکی ہے. جس کے بعد ایکٹو کیسز 56ہزار187 رہ گئے ہیں.