ممبئی:ملک میں مہنگائی کا سامنا کرنے والے عوام کے لئے راحت کی کہیں سے کوئی خبر نہیں ہے۔ اب عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ کیونکہ ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں تین سے پانچ گنا اضافہ کر دیا ہے۔ اس سے پہلے آپ کو جو پلیٹ فارم ٹکٹ کے لئے 10 روپے خرچ کرنا پڑتے تھے۔ وہیں اب اس کے لئے آپ کو 30 سے 50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ دہلی میں 10 روپے کے بجائے اب آپ کو پلیٹ فارم ٹکٹ کے لئے 30 روپے ادا کرنے ہوں گے۔


یہ بھی پڑھیں : عائشہ کی خودکشی سے مسلم سماج میں بےچینی، جہیز کےخلاف مہم چلانےپر زور
دہلی کے علاوہ ممبئی میں بھی پلیٹ فارم ٹکٹوں کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ممبئی میں ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتوں میں 5 گنا اضافہ کیا ہے۔ سنٹرل ریلوے نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے کچھ بڑے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق، ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینل، دادر اور لوک مانیا تلک ٹرمینل میں پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت کو پہلے کی شرح 10 روپے کے بجائے 50 روپے کر دیا گیا ہے۔



کورونا وبا کی وجہ سے دہلی کے بڑے اسٹیشنوں پر طویل مدت کے بعد پلیٹ فارم ٹکٹ کی سروس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ یہ سروس گزشتہ رات سے پھر شروع کردی گئی ہے۔ واضح ہو کہ ایک ریاست سے دوسری ریاست جانے والے مسافروں کے لئے جب ان کے رشتہ دار ریلوے اسٹیشن پر ان کو روانہ کرنے آتے ہیں تو انہیں پلیٹ فارم کا ٹکٹ لینا لازمی ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں جب پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کر دیا گیا تو لوگوں کو اپنی جیبیں اور کھالی کرنی پڑیں گی۔