عمری : زہریلا کھانا کھانے سے ایک کی موت ‘6افرادکی حالت تشویشناک
ناندیڑ -کلگاو¿ں تعلقہ عمری میں گھر میں زہریلے کھاناکھانے سے سات افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور دیگر چھ افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ چار افراد کو ناندیڑ کے وشنوپوری اسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔جمعرات کو صبح گھر میں سات افراد نے ایک ساتھ کھانا کھایا ۔کچھ دیر بعد ان تمام کوقئے شروع ہوگئے ۔ انھیں عمری کے اسپتال میں داخل کیاگیا۔ کل شب نو بجے کونڈیبا گنگارام کدم عمر 65سال کی موت ہوگئی ۔ جبکہ پدمنابائی ماروتی کدم (55سال)، آنند کونڈباکدم (35 سال)، کلپنا کدم (-28سال) ‘شلوک آنند کدم (4سال)، سمبھاجی شندے کدم (55سال)،بھاگن بائی(65سال) کی حالت تشوشناک ہے۔