عمرہ کی ادائیگی کے بعد سدی جواد حسین جاوید نظامی کا انتقال

984

مکہ مکرمہ:3 فروری ۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑا افسوس ہو رہا ہے کہ جناب سدی جواد حسین جاوید صاحب نظامی ساکن دیگلور ضلع ناندیڑ حال مقیم حیدرآباد کا آج مورخہ 2023-2-3 بروز جمعہ صبح انتقال ہوگیا ۔ مرحوم عمرہ کے لئے مکہ مکرمہ گئے تھے ۔ عمرہ مکمل ہونے پر حلق کرنے کے بعد دل کا شدید دورہ پڑا اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ انا للہ و انا الیہ رجعون ۔

آپ حضرت محمد فخر اللہ خان صاحب نظامی رحمتہ اللہ علیہ خلیفہ حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی فخر دہلی رحمتہ اللہ علیہ کے تیسرے داماد تھے اور حضرت محمد مجیب حسن خان صاحب نظامی خلیفہ حضرت خواجہ حسن ثانی نظامی فخر دہلی رحمتہ اللہ علیہ کے ہم زلف اور جناب سدی سجاد حسین واجد صاحب موظف لکچرار فیض العلوم ہائی اسکول و جونیئر کالج ناندیڑ کے حقیقی چھوٹے بھائی تھے ۔ تدفین جنت المعلاہ مکہ مکرمہ میں ہوگی ۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ خواجگان چشت رضی اللہ تعالیٰ اجمعین کے وسیلہ سے مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔ اس طرح کی اطلاع عبدالملک نظامی ناندیڑ نے دی ہے ۔