عمرہ زائرین سے دوہزار سعودی ریال ویزا ٹےکس وصولی کو ختم کرنے کا مطالبہ
حیدرآباد، 14 فروری
(پی ایس آئی)
مولانا حا فظ پیر شبیر احمد صا حب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آدندھرا پر دیش نے اپنے ایک صحا فتی بیان میں کہاکہ ریاستی جمعیتہ علماء کی جانب سے 20 اکتوبر 2018 ء سے ابتک مسلسل خطوط کے ذریعہ وزےر اعظم مودی سے مطالبہ کیا گیا، حکومت سعودی عربےہ کی جانب سے اےک سے زائد بار عمرہ یا حج کا عزم کرنے والوں سے ہر مرتبہ دو ہزار سعودی رےال بطور وےزا فےس وصول کو ختم کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہ وہ اس اہم مسئلہ کی جانب حکومت سعودی عرب کی توجہ مبذول کروائےں اور اس زائد رقم کی وصولی بند کروادےں ‘جس سے موجودہ شرح کے اعتبار سے ہر عمرہ زائر کو 40,000روپئے کی اور اسی مقدار مےں فارن اےکسچےنج کی بچت ہوگی۔
مولانا حافظ پیر شبیر احمد سابق ایم ایل سی و صدر جمعتہ علما ء تلنگانہ و آندھراپردیش نے کہا کہ اسے مساجد میں اللہ کا ذکر کرنے سے روکنے کے برابر قرار دےا ہے اور کہا ہے کہ سعودی حکام کے اس ےصلہ سے ےہ ظاہر ہوتا ہے کہ جب تک عازم حج ےا عمرہ ان کا مقرر کردہ تاوان 2,000رےال ادا نہےں کرےں گے ان کو بےت اللہ مےں داخل ہونے نہےں دےا جائے گا۔ سورہ بقرہ مےں اللہ نے ےہ واضح طور پر ارشاد فرماےا ہے کہ اس سے بڑا ظالم کون ہوگا جو لوگوں کو مسجد مےں داخل ہونے سے روکے کہ وہاں اللہ کا ذکر کےا جائے۔ اس آےت کا ےہ حصہ کےا سعودی حکومت پر صادق نہےں آتا کہ وہ حرم شرےف کواللہ کی عبادت اور اس کے ذکر کو بلند کرنے کے لئے جانے والوں سے ہر دورہ مےں 2,000رےال وصول کررہی ہے جبکہ کاروبار ےا تجارت کے لئے جانے والوں کے لئے اےسی کوئی سخت شرط نہےں ہے اور وہ معمولی رقم ادا کرکے سعودی سرزمےن مےں قدم رکھ سکتے ہےں اور وہاں پےسہ کماسکتے ہےں‘ اےک طرف تو عبادت کرنے والوں سے زبردستی رقم وصول کی جارہی ہے ‘ اور دوسری طرف تجارت کرکے دنےا کمانے والوں کو چھوٹ دی جارہی ہے۔ ےہ صرےح ظلم اور نا انصافی نہےں تو اور کےا ہے۔ مولانا حافظ پےر شبےر احمد نے اس سلسلہ مےں وزےر اعظم شری نرےندر مودی کو اےک مکتوب خصوصی قاصد کے ذرےعہ روانہ کےا ہے اور ان سے خواہش کی ہے کہ وہ حکومت سعودی عربےہ سے اس ٹےکس کی برخواستگی کے لئے نمائندگی کرےں اور زور ڈالےں کہ ہندستانی معتمرےن کے لئے وےزا کی زائد فےس کی وصولی روک دی جائے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سعودی عرب نے قبل ازےں مصر اور ترکی کے احتجاج کے بعد ان ممالک کے زائرےن سے زائد ٹےکس کی وصولی منسوزخ کردی اور حال ہی مےں پاکستان کے وزےراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقعہ پر پاکستانی زائرےن سے بھی عمرہ کی زائد فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کےا ہے۔ مولانا حافظ پےر شبےر احمد نے اس مکتوب میں ےہ بھی درج کےا کہ انڈونےشےا اور پاکستان کے بعد ہندوستان دنےا کا تیسرا ملک ہے جہاں مسلمانوں کی آبادی سب سے زےادہ ہے ۔ اس لئے اس کو بہ نسبت مصر و ترکی کے حج کا کوٹہ بھی زےادہ ملنا چاہئے۔اسی طرح عمرہ کے زائرےن کے اعتبار سے بھی ےہ مصر‘ ترکی‘ انڈونےشےأ اور پاکستان کے بعد پانچواں ملک ہے‘ اس لئے ےہاں کے عازمےن عمرہ بھی زائد ویزا ٹےکس سے استثنیٰ کے زائد حق دار ہےں۔انہوں نے کہا کہ 19 فروری کو پرنس محمد بن سلمان صا حب کی نئی دہلی آمد ہو رہی ہے اسی لئے ہم وزےر اعظم نرےندر مودی کو خط لکھ چکے ہیں اور ان سے پھر مطالبہ کر تے ہیں کہ اس سلسلہ میں پرنس محمد بن سلمان صا حب سے مطالبہ کریں.