• 425
    Shares

عمرہ زائرین کے لئے اپنے دروازے کھولنے کے بعد عالمی وبا کورونا پر سختی برتے ہوئے سعودی عرب نے ویکسینیشن مکمل کرنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 17 ماہ کی بندش کے بعد ملک میں سیاحوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں ، جس کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی وزارت سیاحت نے کہا ہے کہ کہ یکم اگست سے نافذ پالیسی پر پورا اترنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ، جس کے لیے کورنا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو صرف ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں کسی کوارنٹائن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں