نئی دہلی، 03 جون (یو این آئی) کانگریس کے سینیئر رہنما عمران پرتاب گڑھی کو اقلیتی محکمہ کا نیا صدر بنانے کے ساتھ ہی چھتیس گڑھ، بہار، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کے لیے پانچ انچارج سکریٹری مقرر کیے ہیں۔


کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو یہاں جاری پریس ریلیز میں بتایا کہ پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے ان تمام عہدوں پر تقرری کو منظور کیا ہے۔ مسٹر پرتاپ گڑھی کو مسٹر ندیم جاوید کی جگہ اقلیتی محکمہ کا صدر بنایا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ اڈیشہ میں کوراپُٹ سے رکن پارلیمنٹ سپتگیری اُلکا کو چھتیس گڑھ کے انچارج سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی۔ اسی طرح دیپیکا پانڈے سنگھ کو اتراکھنڈ اور عمران مسعود اور برج لال کھابری کو بہار کا انچارج سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
تملناڈو اور پدوچیری کے موجودہ انچارج سکریٹری اب ہماچل پردیش میں یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔