عمران خان پرحملہ کرنے والے کو پکڑنے والے نوجوان نے سب بتادیا

1,576

گجرنوالا:پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر لانگ مارچ پر ہوئے حملہ کےبعد ان پرفائرنگ کرنے والے نوجوان کو وہاں موجود مقامی نوجوان نے پکڑ کرپولس کے حوالے کردیا ہے۔اس بہادر نوجوان نے میڈیا سے بات چیت میں کیاکہا دیکھئے ویڈیو میں

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ میں اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کےاستقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

مقامی ٹی وی کیمرامین نے کیا دیکھا؟

فرقان الٰہی، بی بی سی اردو

مقامی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے کیمرامین توصیف اکرم نے بتایا ہے کہ وہ عمران خان کا انٹرویو کرنے جانے والے تھے لیکن اس سے قبل وہ پی ٹی آئی رہنما اسلم اقبال کا انٹرویو کرنے لگے تھے کہ اسی وقت فائر ہوا۔

اُنھوں نے کہا کہ وہ آگے گئے تو دیکھا کہ لوگ عمران خان کو اٹھا رہے تھے ان کی ٹانگ میں گولی لگی ہوئی تھی۔

اُنھوں نے بتایا کہ جو جو لوگ قریب تھے وہ سب خون میں لت پت تھے اور اُنھوں نے کنٹینر پر دو گولیوں کے نشانات بھی دیکھے۔

توصیف اکرم نے بتایا کہ پھر وہ لوگ عمران خان کو نیچے لے کر گئے اور اُنھیں ایمبولینس کے بجائے ان کی اپنی گاڑی میں ڈالا اور وہاں سے لے کر چلے گئے۔