• 425
    Shares

بہت خوش قسمت ہوں کہ ہم طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گئے، چیئرمین کرکٹ بورڈعمان

مسقط : عمان کے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے رائٹرز کو بتایا کہ انہیں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ‘الوداع’ کہنا پڑسکتا تھا کیونکہ خلیجی ریاست میں آنے والے طوفان نے تباہی مچادی ہے۔واضح رہے کہ عمان میں ٹروپیکل طوفان شاہین کے آنے کے بعد ملک میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسقط کے قریب الامارات اسٹیڈیم میں گروپ بی کے 6 میچز کی میزبانی کی جائے گی جن میں تین ان کی اپنی ٹیم کے میچز بھی شامل ہیں۔عمان کرکٹ کے چیئرمین پنکج خمجی نے کہا کہ وہ ‘بہت خوش قسمت’ ہیں کہ عمان طوفان کی بدترین تباہ کاریوں سے بچ گیا۔’ہم عملی طور پر مٹ جانے کے بہت قریب تھے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سمندری طوفان عمان سے صرف چند ناٹیکل میل شمال میں تھا، اس نے وہاں لینڈ فال کیا اور اس پورے علاقے کو تباہ کر دیا اور زمین پر سیلاب کا باعث بنا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر یہ اس علاقے میں ہوتا تو میں ورلڈ کپ کو الوداع کہہ دیتا’۔جہاں چند کیمپس طوفان کی وجہ سے اکھڑ گئے وہیں منتظمین شدید بارش کے بعد آؤٹ فیلڈ کی سبز رنگ سے خوش نظر آئے۔پنکج خمجی نے کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹ کے کھلاڑیوں کے لیے اس طرح کے ایک پر وقار ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا عمان میں آنا بہت بڑی بات ہے ‘یہ سوچنا کہ لاکھوں لوگ کھیل کو دیکھیں گے یہ بہت زبردست ہے’۔ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے ملک کو ایک ہی وقت میں ورلڈ کپ کی میزبانی اور کھیلنے کا موقع ملے گا؟ یہ غیر حقیقی ہے، میں ایک خواب دیکھ رہا ہوں’۔ذیشان مقصود ٹورنامنٹ میں عمانی گروپ کی قیادت کریں گے اور پنکج خمجی کو امید تھی کہ وہ گروپ 12 میں ٹاپ ٹو کے ساتھ سپر 12 مرحلے میں جگہ بنا سکتے ہیں جس میں بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور پاپوا نیو گینی بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘وہ لاجواب رہے ہیں، وہ اتنے تجربہ کار نہیں، ان کے پاس نوکری ہے جو وہ صبح نو سے شام پانچ تک کرتے ہیں اور انہوں نے اس ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے ایک یا دو ماہ کی چھٹی لی ہے-انگلینڈ کی ٹیم منگل کو متحدہ عرب امارات میں سپر 12 مرحلے سے قبل اپنا 10 روزہ کیمپ کا آغاز کرنے کے لیے مسقط پہنچے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں