• 425
    Shares

مسقط : خلیجی ریاست عْمان نے کووِڈ کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظراتوار سے دوبارہ رات 8 بجے سے صبح 4بجے تک کرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔عْمان کی سپریم کمیٹی برائے انسداد کرونا وائرس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ کرفیو کے دورانیے میں لوگوں اورگاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید ہوگی اور صرف گھروں میں اشیاء مہیا کرنے کی اجازت ہوگی۔عْمان میں جنوری کے بعد سے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔البتہ مئی کے اوائل میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی۔اس ننھی خلیجی ریاست کو ویکسین کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے پیش نظرابھی تک بہت کم تعداد میں لوگوں کو ویکسین لگائی جاسکی ہے۔عْمان کی وزارتِ صحت کے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک کووِڈ کے 242723 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان میں سے 2626 مریض وفات پاچکے ہیں۔اْس روز وزارت نے 2015نئے کیسوں کی تصدیق کی تھی۔واضح رہے کہ عْمان نے آٹھ مئی کو رات سات بجے سے صبح چار بجے تک لوگوں اور گاڑیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عاید کردی تھی اور دن کے وقت تجارتی سرگرمی محدود کردی تھی لیکن 15 مئی کو رات کا کرفیو ختم کردیا تھا اور یہ اعلان کیاتھا کہ کووِڈ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے رات آٹھ بجے سے صبح چار بجے تک دکانیں بند رہیں گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں