عمان میں پہلی بار ولیعہد کی تقرری

عمان : عمان کے حکمراں حاتم بن طارق نے 11 جنوری کو ایک تاریخی فتویٰ جاری کرتے ہوئے پہلی بار ولیعہد کی تقرری کیلئے ملک کے دستور میں ترمیم کرنے کا اعلان کیا جس کے ذریعہ نہ صرف ولیعہد کی تقرری کی راہ ہموار ہوگی بلکہ مقرر کئے جانے والے ولیعہد کے فرائض کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔ یاد رہیکہ یہ نئی تبدیلی عمان پر سب سے زیادہ عرصہ کیلئے حکمرانی کرنے والے سلطان قابوس بن سعید کے گزشتہ سال انتقال کے بعد سامنے آرہی ہے۔ انتقال سے قبل سلطان قابوس نے اپنا جانشین مقرر کردیا تھا لیکن اس خواہش کو انہوں نے ایک مہربند لفافہ میں قید کردیا تھا جسے ہنوز کھولا نہیں گیا ہے۔ حاتم بن طارق نے اپنے مرحوم کزن قابوس کے انتقال کے فوری بعد عمان کے نئے حکمراں کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ بہرحال قابوس خاندان نے سلطان مرحوم کی آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے اسے ملحوظ رکھا کیونکہ سلطان مرحوم کا کوئی سگا بھائی یا اولاد نہیں ہے۔

Leave a comment