عظیم مفادات اور دیرینہ دوستی پر استوار سعودی عرب۔چین تعلقات

ریاض :سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کے روز سینئر سفارتکار عبدالرحمٰن الحربی کو جمہوریہ چین میں مملکت کا سفیر مقرر کرنے کا حکم جاری کیا۔ چین میں سعودی عرب کے نئے سفیر کی تقرری چین سعودیہ تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان برسوں پرانے اقتصادی ،تجارتی اور باہمی مفادات پر مبنی دیرینہ تعلقات استوارہیں۔ یہ تعلقات اقتصادی شعبے سے آگے بڑھ کر سیاسی اور عسکری شعبے تک پھیلے ہوئے ہیں۔حالیہ برسوں میں الحربی سعودی عرب میں بہت سے اقتصادی عہدوں پر فائز رہے جہاں 2019 میں انہوں نے جنرل اتھارٹی فار فارن ٹریڈ کے گورنر کا عہدہ سنبھالا اور اس سے پہلے وہ وزارتِ تجارت میں انڈر سیکرٹری برائے خارجہ تجارت کے عہدے پر فائز تھے۔ 2016ء میں انہوں نے مملکت میں سرمایہ کاری، تجارت اورمالیاتی شعبے میں خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ نجی شعبے میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ان میں مملکت میں ایک علاقائی مالیاتی کمپنی کے ’سی ای او‘ کے عہدے پر خدمات بھی شامل ہیں۔