عرفان پٹھان کے ساتھ وسٹارا ایئرلائنز کا خراب برتاؤ

1,690

دبئی: ممبئی ایئرپورٹ پر سابق آل راؤنڈر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان کے ساتھ خراب برتاؤ کیا گیا۔ وہ اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ ممبئی سے دبئی جا رہے تھے۔ اس دوران وستارا ایئر لائن کے آن گراؤنڈ عملے نے پٹھان سے ان کی بیوی کے سامنے خراب برتاؤ کیا ۔

ایشیا کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں اپنا پہلا میچ 28 اگست کو دبئی میں کھیلیں گی۔سابق کرکٹر نے چہارشنبہ کی رات ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنا ردعمل شیئرکیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ ایئر لائنز نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پٹھان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل میں لکھا: ’’آج، میں وِسٹارا فلائٹ یوکے-201 کے ذریعہ ممبئی سے دبئی جا رہا تھا۔

چیک اِن کاؤنٹر پر، مجھے بہت برا تجربہ ہوا، وستارا نادانستہ طور پر میرے ٹکٹ کی کیٹیگری کو ڈاون گریڈ کر رہا تھا، جو کہ کنفرم بکنگ تھی۔ اس کیس کے حل کے لیے مجھے کاؤنٹر پر ڈیڑھ گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ میرے ساتھ میری بیوی، میرے 5 سال اور 8 ماہ کے بچے کو بھی اس سے گزرنا پڑا۔‘‘