اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں صوفی خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 809 ویں سالانہ عرس کی آخری مذہبی رسم پیر کو کو ادا کی جائے گی اور اس کے ساتھ ہی عرس کا باضابطہ اختتام ہوجائے گا۔اجمیر درگاہ شریف میں پیر کی صبح بڑے قل کی مذہبی رسم خادم خواجہ کی جانب سے ادا کی جائے گی ۔اس دوران آستانے شریف کی اندرونی دیواروں کو غلام کیوڑا پانی سے دھویا جائے گا اور عطر کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ملک کے لئے امن و امان اور خوشحالی کی دعا کی جائے گی۔ اس کے بعد انجمن کی جانب سے عرس کا اختتام کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔بڑے قل کی مذہبی رسم میں شرکت کرنے کے لئے بڑی بڑی تعداد میں زائرینوں کا اجمیر پہنچنا آستانے شریف پر عقیدت مندوں کی جانب سے چادر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ درگاہ احاطے ،درگاہ بازار،میلا علاقے میں بھیڑ اور رونق بررقرار ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں