قاہرہ : مصری دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ عرب لیگ کی آئندہ سالانہ کانفرنس نومبر میں الجزائر میں منعقد ہوگی،جو 3برس بعد مسلم ممالک کی نمایندہ تنظیم کی یہ پہلی کانفرنس ہوگی۔ قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے وزیر خارجہ ریاض المالکی، مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور اردن کے ایمن صفدی نے مشاورتی اجلاس کے دوران فلسطینی محاذ میں ہونے والی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔