عرب امارات میں سیاحتی اور وزٹ ویزے کیلئے ایک اور سہولت

856

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سیاحتی اور وزٹ ویزے کی آن لائن توسیع کی سہولت فراہم کردی گئی ہے، کارروائی کی درخواست دینے کے لیے 5 شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ متحدہ عرب امارات میں قومی شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سیکیورٹی کے وفاقی ادارے نے سیاحتی اور وزٹ ویزوں کی آن لائن توسیع کی سہولت فراہم کی ہے۔

وفاقی ادارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسمارٹ ایپ اور ادارے کی ویب سائٹ کے ذریعے وزٹ، سیاحت یا کسی اور قسم کے ویزے میں توسیع کروائی جا سکتی ہے اور یہ کارروائی 48 گھنٹے میں مکمل ہوتی ہے۔

وفاقی ادارے کا کہنا ہے کہ ویزے میں توسیع کی کارروائی کی درخواست دینے کے لیے 5 کام ہیں۔ اسمارٹ سروس سسٹم میں پرسنل اکاؤنٹ کھولا جائے، پھر ویزے میں توسیع کی درخواست اور سروس کے لیے مطلوبہ کاغذات منسلک کیے جائیں۔