
یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب فوجی اتحاد نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس نے حوثیوں کے متعدد حملوں کو پسپا کر دیا ہے۔ جدہ کی فضائی حدود میں دشمن کے ’ہدف‘ کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کے لیے ایک ویڈیو نشر کی گئی تھی۔
اس سے پہلے اتحاد نے اعلان کیا کہ جدہ میں آرامکو کے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بناتے ہوئے دشمنانہ حملے کیے گئے تھے۔
التحالف يؤكد اعتراض وتدمير هدف جوي معاد باتجاه مدينة جدة
#العربية pic.twitter.com/UGtEEwJZN7— العربية (@AlArabiya) March 20, 2022
اتحاد کا کہنا ہے کہ ایک حملے کے نتیجے میں تیل کے ایک ٹینک میں آگ لگ گئی تاہم اس پر قابو پا لیا گیا۔اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔عرب اتحاد نے زور دیا کہ حوثی باغیوں کے حملے امن کی کوششوں کو مسترد کرنے اور یمنی عوام کے مصائب ختم کرنے میں لا پرواہی کی تصدیق کرتے ہیں۔ہم تحمل سے کام لیں گے

