• 425
    Shares

بغداد : 24 ستمبر 2021 کو قبائلی رہنماؤں سمیت 300 سے زائد عراقیوں نے خود مختار کردستان میں امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ایک کانفرنس میں شرکت کی جس کا مقصد عراق اور اسرائیل کے تعلقات کی اہمیت پر زور دینا تھا۔عراقی اتحاد نے شمالی عراق میں کرد علاقے کے دارالحکومت اربل میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کیے جانے کی کال کو مسترد کردیا ہے.غیر ملکی میڈیا کے مطابق شیعہ قومی حکمت اتحاد کے سربراہ عمار الحکیم نے بیان میں کہا ، ‘‘ہم عراق میں ہونے والی ایسی کانفرنسوں اور اجتماعات کی مذمت اور اسے مسترد کرتے ہیں جو غاصب صہیونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ کریں۔’’الحکیم نے کہا کہ فلسطینی مسئلہ عرب اور مسلمانوں کا ایک اہم مسئلہ ہے جس کی حمایت اتحاد ہمیشہ کرتا رہے گا۔الحکیم نے کہا ، ‘‘ہم فلسطینی عوام ، ان کے کاز اور ان کے غصب شدہ حق کی وصولی کے لیے ان کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں