• 425
    Shares

دبئی۔ عراق کے شہروں کرکوک اور موصل میں ہفتے کے روز ایک سے زائد مقامات پر بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں دونوں شہروں میں بجلی کی سپلائی لائنوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی عراق میں کرکوک کے قریب ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں ملاعبداللہ ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی ہے جس کے نتیجے کرکوک کے نواحی علاقے الدبس اور اطراف کے مقامات اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔یہ تازہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب کل جمعہ کی شام کو یہ اطلاعات آئی تھیں کہ بغداد آپریشن کمان نے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملوں کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں