عراق: نومنتخب پارلیمان کا 9 جنوری کو پہلااجلاس

بغداد : عراق کے صدر برہم صالح نے نئی پارلیمان کا 9 جنوری کو پہلا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ انھوں نے اس ضمن میں جمعرات کو ایک فرمان جاری کیا ہے۔نومنتخب ارکان ابتدائی اجلاس میں حلف برداری کے بعد پارلیمان کے ایک اسپیکر اور دو ڈپٹی اسپیکروں کا انتخاب کریں گے۔ پھر ارکان ملک کے نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔نومنتخب صدر اپنی حلف برداری کے بعد سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے بلاک کا وزیراعظم نامزد کرکے اسے نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دیں گے۔واضح رہے کہ عراقی آئین کے تحت ملک کا صدر کرد، وزیراعظم شیعہ اور پارلیمان کا اسپیکرسنی ہوتا ہے۔عراق کی عدالتِ عظمیٰ نے اسی ہفتے ایران کے حمایت یافتہ شیعہ گروپس کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے خلاف دائراپیلوں کو مسترد کر دیا ہے اورانتخابی نتائج کی توثیق کی ہے۔

Leave a comment