عراق میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید

بغداد : شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقہ میں پی کیکے کی اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا۔ ترک امور دفاع کے مطابق، پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں دہشت گردوں نے ایک ترک چوکی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں سپاہی مہمت مرال شہید ہو گیا۔ بیان میں ترک فوجی کی شہادت پر گہرے غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کیلیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ہے۔