عراق میں دولت اسلامیہ کا حملہ، تین افراد مارے گئے

0 4

بغداد۔ عراق کے خودمختار علاقہ کردستان میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے ایک حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ دس کرد فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے دن یہ حملہ مخمور ریجن میں کیا گیا، جو دہشت گرد تنظیم داعش کا گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں یہ جنگجو پہلے بھی شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔ ادھر کرد وزیر اعظم نے زور دیا ہے کہ ایسے حملوں کے سدباب کی خاطر کرد فورسز اور عراقی حکام کو زیادہ تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔