عراق میں خونی بخار سے18 اموات

0 12

بغداد : عراقی وزارت صحت نے ہیمرجک بخار کے کیسوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے صورت حال کو “سنگین” قرار دیا۔ہفتہ کو وزارت صحت کے ترجمان سیف البدرنے ایک بیان میں کہا کہ “عراق میں ہیمرجک (خونی) بخار کے انفیکشن میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 96 ہو گئی ہے۔سیف البدر نے مزید کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں اب تک ہیمرجک بخار سے ہونے والی اموات کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔