عراق سے یومیہ 33لاکھ بیرل تیل برآمد کرنے کا نشانہ

بغداد ۔ عراق کے وزیرتیل احسان عبدالجبار نے کہا ہے کہ ان کا ملک جنوبی بندرگاہوں سے یومیہ 33لاکھ بیرل سے زیادہ تیل برآمد کرسکتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق احسان عبدالجبار نے کہا کہ 2022ء میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کاسلسلہ جاری رہے گا۔ عراق کی وزارت تیل نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ مارچ میں تیل کی برآمدات 32لاکھ 44 ہزار بیرل یومیہ ہوچکی تھیں۔عراق ایشیا کے کئی ملکوں کو تیل برآمد کرنے والے بڑے ممالک میں سے ہے ۔