عراقی فوجی بیس عین الاسد پر نیا میزائل حملہ

0 20

بغداد : مغربی عراق کے علاقے الانبار میں اتحادی فوجیوں کے زیر استعمال عین الاسد نامی فوجی اڈہ پر گذشتہ رات کے میزائل حملے کے بعد یہ اہم ٹھکانا ایک بار بھی شہہ سرخیوں کا موضوع بن گیا ہے۔ میڈیا نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پیر اور منگل کی درمیان رات غیر ملکی افواج کی تادیر میزبانی کا شرف حاصل کرنے والی فوجی بیس پر 6 میزائل داغے گئے۔ ان میزائلوں کے پھٹنے سے کسی قسم کا جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’’ابتدائی اطلاعات میں بیس پر 5 میزائل گرے۔ یہ فوجی ادارہ اس وقت عراقی فوجی کے انتظامی کنڑول میں ہے۔‘‘ذرائع نے واضح کیا کہ عراقی فوج نے میزائل حملے کا جواب بھی دیا ہے، تاہم حملے اور اس کے جواب میں ہونے والی کارروائی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔