کوچی، 22 جون (یو این آئی) کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کے روز لکشدیپ میں ڈیری فارموں کو بند کرنے اور اسکولوں میں طلبہ کو دیے جانے والے مڈ ڈے میل سے گائے کے گوشت سمیت اشیاء نہ دینے کے حکم پرروک لگا دی۔چیف جسٹس ایس منی کمار اور جسٹس شاجی پی چالی کی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ کے اقدامات کے خلاف کاوارتّی کے باشندے ایک شخص کی مفاد عامہ کی عرضی پر شنوائی کے بعد یہ حکم جاری کیا۔

بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ جب تک جوابی حلف نامہ داخل نہیں کیا جاتا ہے‘ اس وقت تک ان دونوں اصلاحات کو نافذ نہیں کیا جانا چاہیے۔ عدالت نےاس بابت مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ جوابی حلف نامہ داخل کرے۔ ساتھ ہی بینچ نے لکشدیپ انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں دو ہفتے کے اندر جواب دائر کرے۔