عثمان آباد نام تبدیلی کے خلاف ہائی کورٹ میں داخل عرضی پر آج سماعت

163

ممبئی:یکم اگست ۔(ورق تازہ نیوز)اورنگ آباد کے بعد اب عثمان آباد کا نام بدل کر دھاراشیو کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا ہے اور بمبئی ہائی کورٹ، بمبئی میں عثمان آباد کا نام تبدیل کرنے کی مخالفت میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔

شیخ اسماعیل مسعود شیخ اور 16 دیگر نے 16 جولائی 2022 کو عثمان آباد ضلع کا نام تبدیل کرکے دھاراشیو ضلع رکھنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ ایڈوکیٹ. ستیش بی۔تلیکر کے معرفت یہ مفاد عامہ کی عرضی کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست کی سماعت یکم اگست کو ہوگی۔