عتیق احمد کی تائید میں نعرے لگانے والوں کو گولی ماردینی چاہئے: مرکزی وزیر اشونی چوبے

517

نئی دہلی : مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے نے حال ہی میں اترپردیش میں تین شرپسندوں کی فائرنگ میں ہلاک سیاست داں عتیق احمد کی تائید میں نعرے لگانے والوں پر تنقید کی۔ عتیق احمد کی تائید میں نعرے لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اشونی چوبے نے کہا کہ ایسے لوگوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینی چاہیے۔

چوبے بہار کے پٹنہ ضلع میں اس واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے جہاں ایک شخص نے جمعہ کی نماز کے بعد عتیق کی حمایت میں جبکہ وزیراعظم نریندر مودی اور اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ بہار کے پٹنہ میں ایک شخص نے جمعہ کی نماز کے بعد مسجد کے باہر ‘عتیق احمد امر رہے’ کا نعرہ لگایا۔

اشونی چوبے نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نعرے لگانے والوں کو موقع پر ہی گولی مار دینی چاہئے۔

سوشل میڈیا میں چوبے کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے مرکزی وزیر سے سوال کیا کہ گودسے کے حق میں نعرے لگانے والوں کے ساتھ کیا کرنا چاہئے؟۔