ناندیڑ:عبدالغفار(میاں بھائی)کاانتقال‘کل اتوار کوتدفین

15

ناندیڑ:یکم ڈسمبر ۔( ورق تازہ نیوز)عبدالغفار ولد قطب الدین (عرف میاں بھائی) عمر 84سال ‘ساکن رحمت نگر ناندیڑکا آج بروز ہفتہ یکم ڈسمبر کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ وہ برین ہیمبرج کے مرض میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیرعلا ج تھے ۔مرحوم ہپسا کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے کافی مشہورتھے ۔کیونکہ دیگلور ناکہ علاقہ میں چند سال قبل پینے کے پانی کی شدید قلت تھی اسلئے علاقہ میںبورویل کی تنصیب کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے وہ صدرتھے ۔ مرحوم کی چائے کی ہوٹل برکت کامپلکس کارنر کے پاس ہے ۔ انکی نماز جنازہ کل یعنی 2ڈسمبر کوصبح ساڑھے دس بجے مسجد فتح جنگ خاں نواب ‘قدیم گنج ناندیڑ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مکہ مسجد چوک بازار کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔اس طرح کی اطلاع عبدالغفارکے پوتے ارشاداحمدبشارت نے دی ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاءفرمائے ۔آمین۔

Leave a comment