Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

عبادت گاہیں بہت ضروری ہیں، انھیں فوراً کھولا جائے: ڈونالڈ ٹرمپ کابیان

IMG_20190630_195052.JPG

3500امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان تجارتی و کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کے بعد اب عبادت گاہوں کا تالا کھولنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہیں بھی ضروری چیزوں میں شامل ہیں اور انہیں اب فوری کھولا جائے۔ ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے یہ بیان دیا کہ وہ چرچ اور مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو ضروری سمجھتے ہیں، ریاست کے گورنرز چرچ اور دیگر عبادت گاہوں کو فوری طور پر کھولنے کی اجازت دیں اور اگر انہوں نے اس کی اجازت نہیں دی تو وہ اس پر سختی سے عمل کرائیں گے۔