نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) معروف اداکار عامر خاں بدھ کے روز کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے اور انہوں نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے۔عامر خان کے ترجمان نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ’’عامر خان کووڈ 19 سے متاثر ہوگئے ہیں۔ وہ گھر پر ہی کوارنٹائن میں ہیں۔ وہ کورونا وائرس سے متعلق سبھی طرح کے رہنما خطوط پر عمل کررہے ہیں۔

ان کی روز مرہ کی زندگی معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال میں جو لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں، انہیں سبھی احتیاطی تدابیر کرنی چاہئیں۔ نیک خواہشات پیش کرنے والے سبھی لوگوں کو شکریہ‘‘۔واضح رہے کہ عامر کی آئندہ فلم لال سنگھ چڈھا اس برس ریلیز ہوگی۔