عالم دین کی نماز پڑھتے وقت موت

791

عمان : اردن میں ایک ویڈیو کلپ بڑے پیمانے پر پھیل گیا اور اس پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری مسجد میں نماز پڑھتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔ واقعہ اردن کے شمال میں اربد گورنری کی ایک مسجد میں پیش آیا۔

لوگوں نے شہری کی موت پر بڑے پیمانے پر تبصرہ کیا، بہت سے افراد نے اس کی موت کو قابل رشک قرار دیا اور اس کلپ کو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔مسجد میں لگے کیمرے کی فوٹیج سے دیکھا جا سکتا کہ شہری مغرب کی نماز میں پچھلی صفوں میں سے ایک صف میں تھا، وہ اچانک زور سے ہلا اور منہ کے بل گرگیا اور اس کی روح پرواز کر گئی۔اماراتی اخبار الخلیج کے مطابق بعد میں معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والے شخص کا نام ڈاکٹر حمزہ شھابات تھا، جس نے اسلامی قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی

اور ان کی زندگی کے متعلق اردنی باشندوں میں پہلے سے ہی اچھی رائے تھی۔ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ نماز کے اختتام کے بعد کئی نمازی اس کے ارد گرد جمع ہو رہے ہیں۔ اربد گورنری کے ایک عظیم عالم کے کھو جانے پر شدید صدمے اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔