’عالمی یوم مادری زبان‘کے موقع پر وینکیا نائیڈو کی مبارکباد

نئی دہلی : نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ مادری زبانیں صرف بات چیت کا ذریعہ نہیں ہیں بلکہ ہمیں اپنے ورثے سے جوڑتی ہیں۔مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ہمیں بنیادی تعلیم سے لے کر انتظامیہ تک ہر شعبے میں مادری زبان کے استعمال کو فروغ دینا چاہئے ۔ اپنے خیالات و احساسات کا اظہاراپنی مادری زبان میں تعمیری انداز میں ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا‘‘مادری زبان کے عالمی دن پر میری دلی مبارکباد۔ لسانی تنوع ہمیشہ ہماری تہذیب کا اساس رہا ہے ۔ ہماری مادری زبانیں صرف رابطے کا ایک ذریعہ نہیں ہیں بلکہ اپنی شناخت کو واضح کرتے ہوئے ہمیں اپنے ورثے سے جوڑتی ہیں۔

Leave a comment