عالمی کپ:مراکش نے کینیڈاکوہرادیا،ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والاواحدعرب ملک
مراکش کی فٹ بال ٹیم کینیڈا کودوایک سے شکست دے کرعالمی کپ ٹورنا منٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
مراکش کی ٹیم نے دوحہ کے الثمامہ اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں کینیڈا کے خلاف دو گول کیے تھے اور وہ ورلڈکپ کے گروپ ایف میں سرفہرست رہی ہے۔
کینیڈا کی ٹیم مراکش کے خلاف صرف ایک گول کرسکی ہے اور وہ بھی مراکشی کھلاڑی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا۔