عالمی عدالت انصاف جارحیت پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: عرب لیگ

114

جمعرات کے روز عرب لیگ نے مغربی کنارے کے شہر نابلس پر بدھ کو شروع کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے فلسطینی شہریوں کے تحفظ سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آج اپنے ہنگامی اجلاس کے اختتامی بیان میں عرب لیگ نے کہا کہ وہ سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے جارحانہ طرز عمل کو روکنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرے۔

عرب لیگ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت پر بھی زور دیا کہ وہ اس حوالے سے تحقیقات کو مکمل کرے اور اسرائیل کو ان جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرائے جو اس نے فلسطینی عوام کے خلاف کیے ہیں۔ ان جرائم میں آباد کاری اور الحاق کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔