Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

عالمی اجلاس میں کورونا کے خاتمے کے لیے 6.9 ارب ڈالر جمع

IMG_20190630_195052.JPG

Getty ImagesCopyright: Getty Images

یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وون در لیئنImage caption: یورپی کمیشن کی سربراہ اُرسلا وون در لیئن

ایک اجلاس میں امریکہ، یورپی یونین اور دیگر ممالک نے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے 6.9 ارب ڈالر جمع کیے ہیں جن سے خطرات کی زد میں موجود ممالک کی مدد کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سنیچر کو ہونے والے اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ ممکنہ ویکسین سب کے لیے دستیاب ہونی چاہیے۔

یورپی یونین کی کمیشن نے یورپی سرمایہ کاری بینک کی مدد سے 5.5 ارب ڈالر عطیہ کیے ہیں جبکہ امریکہ نے 54 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، جرمنی نے 42 کروڑ ڈالر، کینیڈا نے 21 کروڑ نو لاکھ ڈالر جبکہ قطر نے ایک کروڑ ڈالر کی شراکت کی ہے۔ اجلاس میں 40 حکومتوں نے شمولیت کی۔

یہ پیسے دنیا بھر میں غربت کا شکار آبادیوں میں کووڈ 19 کے ٹیسٹ، علاج اور ویکسین کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔