عاشق سفیان نے لڑکی کو چوتھی منزل سے نیچے پھینک دیا

1,100

لکھنؤ:16/نومبر(ایجنسیز) اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے دبگا علاقے میں ایک معشوقہ کومبینہ طور سے اس کی عاشق نے عمارت کی چوتھی منزل سے دھکا دے دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔جوائنٹ پولیس کمشنر پیوش مورڈیا نے چہارشنبہ کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈوڈا کالونی کے ایک مکان کی چوتھی منزل سے گرنے سے 19سالہ لڑکی ندھی گپتا کی موت ہوگئی۔

گرنے کی تیز آواز سے موقع پر پہنچے افراد خاندان نے زخمی حالت میں اسے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دےد یا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کے افراد خاندان کا الزام ہے کہ بسنت پور باشندہ سفیان نامی نوجوان نے ندھی کو دھکا دیا جس کی بعد گرنے سے اس کی موت ہوگئی۔

اہل خانہ کے مطابق سفیان متوفی پر تبدیل مذہب کر کے شادی کا دباؤ بنارہا تھا۔ اس سلسلے میں قتل اور غیر قانونی طریقے سے تبدیل مذہب کی کوشش کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔چشم دیدوں کے مطابق سفیان حادثے کے بعد ٹراما سنٹر آیا تھا لیکن لڑکی کی موت کا پتہ چلتے ہی موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے لئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ معاملے کے سبھی نکات کی باریکی سے جانچ کی جارہی ہے۔