عازمین حج کو فوڈ مصنوعات سے متعلق 12 زبانوں میں معلومات کی فراہمی

ریاض : سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پر معلومات فراہمی کے دو شعبے تیار کیے ہیں، تاکہ عازمین حج کو کھانے پینے کی اشیا کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں اور حج کے موقع پران کی صحت کی حفاظت کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔فوڈ اتھارٹی نی عازمین حج کو معلومات اورعلمی مشورے فراہم کرنے کے لیے 12 زبانوں میں رہنمائی کی سہولت فراہم کی ہے۔عازمین حج کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی، اردو، ہندی، بنگالی، مالے (ملائی) ، بہاسا (انڈونیشیائی) اورترکیہ ساتھ ساتھ اس سال پہلی بار تین نئی زبانوں اسپانوی، روسی اور چینی میں بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔فوڈ اینڈ ڈرگزاتھارٹی نے اپنے ونگز میں طباعت شدہ، بصری اور آڈیو رہ نمائی کا مواد فراہم کیا جن میں حج کے دوران کھانے پینے، ادویات، آلات اور طبی مصنوعات کے شعبوں میں بیداری کے پیغامات فراہم کئے گئے ہیں۔