عادل سے شادی کے بعد برقعہ میں نظر آئی راکھی ساونت : ویڈیو وائرل

6,034

نئی دہلی: بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ان دنوں عادل خان درانی کے ساتھ اپنی شادی کو لے کر مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ اس جوڑے نے تقریباً 6 ماہ قبل خفیہ شادی کی تھی جس کا انکشاف حال ہی میں راکھی ساونت نے کیا۔اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نکاح کی کئی تصاویر بھی شیئر کیں۔ ادھر راکھی ساونت کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ عادل کے ساتھ شادی کو قبول کرتے ہوئے راکھی کو حجاب اور برقعہ پہنے دیکھا گیا۔ راکھی ساونت برقع اور حجاب میں نظر آئیں۔

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

برقعہ اور حجاب پہن کر راکھی بدھ کی شام ہسپتال میں اپنی ماں کے پاس پہنچی۔ اس دوران ان کے شوہر عادل خان بھی ان کے ساتھ نظر آئے۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مداح راکھی ساونت کو اس روپ میں دیکھ کر حیران ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ کیا راکھی نے واقعی اپنا مذہب تبدیل کیا ہے؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ راکھی نے اپنی شادی کی تصویروں کے ساتھ میرج سرٹیفکیٹ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں، جس میں ان کے نام کے نیچے فاطمہ لکھا ہوا تھا۔ جب راکھی ساونت کے بھائی راکیش سے اس بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے مذہب کی تبدیلی کے بارے میں نہ جاننے کا حوالہ دیا۔ راکیش نے بتایا کہ وہ راکھی کے مذہب تبدیل کرنے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔