ناندیڑ:23جنوری(ورق تازہ نیوز) ساوتھ سنٹرل ریلوے نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ٹرینیں عادل آباد۔ ناندیڑ۔ تروپتی ۔ عادل آباد اگلے ہفتے شروع کی جائیں گی۔ریلوے بورڈ کی منظوری کے مطابق ، 27 جنوری سے عادل آباد۔ تروپتی۔ عادل آباد خصوصی ٹرین کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ ٹرین مکمل طور پرمحفوظ(ریزرویشن) ہوگی۔ اس ٹرین کا شیڈول مسافروں کی سہولت کے لئے بنایاگیا ہے۔

ٹرین نمبر 07405 تروپتی سے عادل آباد اسپیشل ٹرین: یہ ٹرین 27 جنوری 2021 سے آئندہ احکام ملنے تک تروپتی سے صبح 5:50بجے روانہ ہوکر گنٹور‘وجئے واڑہ ‘سکندرآباد ، نظام آباد ، مدکھیڑ کے راستے دوسرے دن عادل آباد ریلوے اسیشن پر 6:15بجے پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 07406 عادل آباد سے تروپتی خصوصی ٹرین: یہ ٹرین 28 جنوری 2021 کوشب 21.05 بجے عادل آباد سے روانہ ہوگی اور 21.35 بجے مدکھیڑ ، نظام آباد ، سکندرآباد ، وجئے واڑہ ، گنٹور کے راستے تروپتی پہنچے گی۔ اس ٹرین میں 21 کوچ ہوں گے۔اسلئے مسافر اپنے سفر کی منصوبہ بندی کرکے ٹرینوں سے فائدہ اٹھائیں۔