عائشہ قذافی کو راحت

دبئی: یورپی یونین کی ایک عدالت نے لیبیا کے مقتول مرد آہن کرنل معمر قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی کا نام 2011 میں عاید پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ عائشہ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کیلئے اب خطرہ نہیں رہی ہیں۔ لکسمبرگ میں قائم یورپی یونین کی عدالت نے اپنے فیصلے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ عائشہ برسوں سے لیبیا میں مْقیم نہیں ہے اور اس کا لیبیا کی سیاست میں اب کوئی کردار نہیں رہا ہے۔

Leave a comment