• 425
    Shares

عمان میں ہندوستانیوں کی مدد کیلئے سفارتخانہ کے اقدامات
مسقط: سمندری طوفان ’شاہین‘ کے آج عمان سے ٹکرانے کا امکان۔ بتا یا گیا ہے کہ سمندری طوفان ’شاہین‘ عمان کے ساحل سے محض 60 کلومیٹر دور ہے۔ عمانی میڈیا کے مطابق طوفان کے زیر اثر مسقط اور نزدیکی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ عمان میں آج اور کل یعنی اتوار اور پیر کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’شاہین‘ سے متعلق پانچواں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ہندوستانی حکام کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان شاہین میں بدل رہا ہے۔ اسی دوران عمان میں ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے عمان میں مقیم ہندوستانیوں سے درخواست کی گئی ہیکہ اگر انہیں طوفان شاہین کی وجہ سے کسی مدد کی ضرورت ہے تو وہ ہندوستانی سفارتخانہ سے رجوع ہوں۔یو اے ای کی وزارت نے کمپنیوں سے کہا ہیکہ اگر ضروری ہوا تو کام روک دیں۔شہریوں کو ساحلی علاقوں، بیچس اور نشیبی علاقوں میں جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں