کابل : افغان حکومت نے جنوبی صوبہ نیمروز میں ایک فضائی حملے میں 14 شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نیمروز میں افغان فوج نے ایک مکان پر طالبان کی موجودگی کے شبے میں یہ فضائی حملہ کیا تھا۔علاقہ کے مکین مقتولین کی نعشیں صوبائی دارالحکومت زارنج میں لے گئے تھے اور انھیں وہاں رکھ کر احتجاج کیا ہے۔ انھوں نے حکام کو بتایا ہیکہ مرنے والے طالبان نہیں بلکہ عام شہری تھے۔افغان حکام نے ہفتے کی شب نیمروز میں فضائی حملے کی تصدیق کی تھی لیکن اتوار کو ابتدائی اطلاعات کے حوالہ سے بتایا تھا کہ فضائی بمباری میں طالبان مزاحمت کاروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ افغان وزارتِ دفاع نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہیکہ ضلع خش رود میں فضائی حملے میں طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور شہریوں کی مبینہ ہلاکتوں کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

BiP Urdu News Groups

اپنی رائے یہاں لکھیں