• 425
    Shares

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی نئی عبوری حکومت جامع نہیں ہے۔برلن میں پریس کانفرنس کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ طالبان کی کابینہ میں شامل کچھ افراد پر امریکا کو خدشات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کو نئی حکومت کے بعض ناموں کے لیے دنیا سے قانونی حیثیت حاصل کرنی پڑے گی، طالبان کو ان کے عمل سے پرکھا جائے گا۔امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اتحادیوں سے طالبان کو ان کے وعدوں کی پاسداری پر قائم رکھنے پر بات کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس وقت طالبان چارٹر پروازوں کی روانگی کی اجازت نہیں دے رہے جبکہ افغانستان کے لیے چارٹر پروازیں شروع کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔